Friday, 26 April 2024, 09:07:25 am
بلوچستان کے4اضلاع میں پولیوسےبچاؤکی7روزہ مہم کاآغاز
July 22, 2019

بلوچستان کے چار اضلاع میں آج پولیو سے بچاو کی سات روزہ مہم کا آغاز ہوا۔

 پولیو ایمرجنسی آپریشن کے صوبائی رابطہ کار راشد رزاق کے مطابق مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً نو ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل کی گئی ہیں جو نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی اور صحبت پور میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی، کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو مہم اس ماہ کی انتیس تاریخ سے شروع کی جائیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.