کیڈٹ کالج پنجگور بلوچستان کے طلبا نے لاہور میں آرمی میوزیم کا دورہ کیا۔
طلبہ نے اساتذہ کے ہمراہ لاہور کامطالعاتی دورہ کیا۔وفد کو آرمی میوزیم لاہور آمد پر خوش آمدید کہا گیا ۔
طلبہ کو میوزیم کے اندر جامع بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران طلبا نے میوزیم میں مختلف ادوار کی نمائش کرنے والے مختلف حصوں میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے پاک فوج کی شاندار تاریخ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
مزید برآں طلبا نے قومی دفاع کے حوالے سے پاک فوج پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔