Tuesday, 30 April 2024, 07:20:16 pm
محکمہ موسمیات کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
April 12, 2024

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدیدبارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ سمیت پشین مسلم باغ اور زیارت کے علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ ژوب شیرانی بار خان موسیٰ خیل کولہو سبی اور جھل مگسی میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔اسی طرح چمن قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ان علاقوں کے مکینوں کو ضروری حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔اس کے علاوہ تربت ہرنائی نصیرآباد جعفر آباد چاغی پنجگور گوادر اور کیچ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگی اطلاع اور ضروری احتیاطی اقدامات سے باخبر رہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.