Wednesday, 01 May 2024, 01:20:22 am
بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
April 17, 2024

 بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔انہوں نے صوبہ بلوچستان سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت ترقی کے مقصد کیلئے بلوچستان کے معدنی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کے لئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی اور دانش سکول کو بلوچستان تک وسعت دی جارہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.