Friday, 26 April 2024, 12:24:52 pm
سی پیک سے ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، تجزیہ کار
June 22, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ماہراقتصادیات ڈاکٹرعالیہ ایچ ہاشمی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ موجودہ حکومت نے پیشہ ورانہ مہارت، انسانی وسائل کی ترقی اور افرادی قوت کی استعدادکاربڑھانے پرخصوصی توجہ دی ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹرفرحت کونین نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات عظیم اقتصادی اشتراک عمل میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی تعلقات کے ایک اورماہر ڈاکٹرفاروق حسنات نے کہاکہ حکومت تاجروں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کوسازگاراورمحفوظ ماحول کی فراہمی کے ذریعے درست اقدامات کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.