Friday, 29 March 2024, 02:50:14 am
سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرکی حریت رہنماؤں کی غیر قانونی قید پرشدید تشویش کا اظہار
May 22, 2022

آزادجموں وکشمیرکے سابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کی غیرقانونی قیداوران کیخلاف جھوٹے مقدمات پرشدیدتشویش کااظہارکیاہے۔انہوں نے ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کوایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ وزیراعظم محمدشہبازشریف کے زیرقیادت اتحادی حکومت نے عالمی فورمزپرمسئلے کوموثر طور پر اجاگر کیاہے۔راجہ فاروق حیدرنے حریت رہنمایاسین ملک کی غیرقانونی سزااوران کے خلاف مقدمے کی شدید مذمت کی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پرزوردیاکہ وہ مودی حکومت کے ان ریاستی مظالم کانوٹس لے۔انہو ں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیراوراپنے ملک میں اقلیتوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی اورانتہاپسندی کے ایجنڈے کی پالیسی پرعملدرآمدمیں کامیاب نہیں ہوسکتا۔آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم نے عالمی برادری سے کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنے وعدوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمدکرائے اورجنوبی ایشیا میں دیرپاامن قائم کرے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرپن بجلی کی پیداوار اورخطے میں سیاحت سمیت تمام قدرتی وسائل کے استعمال سے پاکستان میں معاشی انقلاب لانے میں موثرکردارادا کرسکتاہے۔راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ نون کی حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے ، تعلیم کے فروغ اورمجموعی ترقی کے لئے علاقے میں کئی پروگرام شروع کئے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.