Friday, 26 April 2024, 11:09:04 pm
بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو جیل میں تبدیل کردیاہے:مسعود
August 21, 2019

File Photo

آزادکشمیر کے صدرسردارمسعودخان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیربین الاقوامی تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیاجاناچاہیے۔انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کردیاہے اوراس کی افواج کشمیریوں کی نسل کشی ،اُن کی خواتین کی بے حرمتی اور بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیرکی موجودہ صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کے پانچ مستقل اورغیرمستقل رکن ملکوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.