وزیراعظم محمد شہبازشریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور خطے اور دیگر ملکوں کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔
دیرینہ اتحادی اور تزویراتی شراکت دار کے طور پر پاکستان اور ترکیہ نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اعلی سطح کی اسٹرٹیجک تعاون کونسل کی صورت میں قیادت کی سطح پر ایک نظام تشکیل دیا ہے۔