Tuesday, 22 April 2025, 02:47:39 am
 
وزیر منصوبہ بندی نے اُڑان پاکستان انوویشن کے سیزن 2 کا باضابطہ آغاز کر دیا
April 21, 2025

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 10 ارب روپے کے اُڑان پاکستان انوویشن کے سیزن 2 کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید معیشت میں قومی مسابقت کے لیے تخلیقی صلاحیتوں اور جدیدیت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

پاکستان کی تخلیقی صنعتوں بشمول موسیقی، آرٹ، ڈیزائن، کھیل اور ثقافت کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے ان شعبوں کواُڑان پاکستان کے دائرہ کار میں لانے کا اعلان کیا۔

احسن اقبال نے اگلی دہائی میں پاکستان کی برآمدات کو 32بلین ڈالر سے بڑھا کر 100 بلین ڈالر کرنے کے وژن کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشی آزادی کا انحصار عالمی سطح پر مسابقتی مصنوعات اور خدمات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے پر ہے۔