پاکستان کا پہلا متفرق گرین بانڈ ’’پرواز گرین ایکشن بانڈ‘‘ آج اسلام آباد میں جاری کیا گیا۔اس سلسلے میں جمعہ کی شام اسلام آباد میں دستخطوں کی تقریب ہوئی۔
وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔