خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) برآمدات کے فروغ میں معاونت کررہی ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق تلوں کے بیجوں کی چین کیلئے برآمدات ایک سواناسی فیصد اضافے کے ساتھ دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں نان ٹیکسٹائل برآمدات میں دو اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ نو ارب اسی کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
پیٹرولیم خام تیل کی برآمدات میں سو فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سیمنٹ کی برآمدات میں چھبیس فیصد اور زیورات کی برآمدات میں چھیاسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
حکومت کے مثبت اقدامات سے پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی دس ہزار ٹن سالانہ برآمدات کی منظوری سے گوادر فری زون سے برآمدات کا سلسلہ شروع ہونا بھی ایک خوش آئند اقدام ہے۔
برآمدات کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عالمی منڈی میں ملک کی آٹو موبائل صنعت اپنی شناخت بنانے کیلئے تیار ہے اور پہلی کھیپ میں جاپان کو چالیس کاریں برآمد کی گئی ہیں۔