Wednesday, 02 April 2025, 03:57:35 am
 
چینی کی مصنوعتی قلت کرنیوالوں سے آہنی ہاتھ سےنمٹا جائیگا،ڈار
March 19, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ملک میں نہ تو چینی کی ابھی کوئی قلت ہے اور نہ ہی مستقبل میں ہو گی۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں وزیراعظم کی جانب سے ملک میں چینی کے دستیاب ذخیرے اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چینی کی ملوں

کے مالکان کے تحفظات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک ماہ کیلئے فی کلو گرام چینی کا ایکس مل ریٹ ایک سو انسٹھ روپے ہو گا جبکہ اس کی ریٹیل قیمت ایک سو چونسٹھ روپے ہو گی۔

نائب وزیراعظم نے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے رمضان کے دو سو چوہتر سستے بازاروں میں صارفین کو فی کلوگرام چینی ایک سو تیس روپے کے نرخ پر فراہم کرنے پر چینی کی ملوں کے مالکان اور دوسری متعلقہ تجارتی تنظیموں کو سراہا۔