Wednesday, 02 April 2025, 04:26:12 am
 
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی ریکارڈتیزی
March 20, 2025

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کارجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں بارہ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ہنڈرڈ انڈیکس جو کل ایک لاکھ سترہ ہزار نو سو چوہتر پوائنٹس پر بند ہوا تھا، آج کاروبار کے دوران ایک لاکھ انیس ہزار ایک سو تراسی پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کاروباری برادری کے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔