Saturday, 27 April 2024, 04:25:51 am
پاکستان نے دنیا کو کامیابی سے دیرینہ مسئلہ کشمیر سے متعلق آگاہ کیا ہے:علی امین گنڈاپور
November 20, 2019

 امور کشمیر کے وزیرعلی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ پاکستان نے دنیا کو کامیابی سے دیرینہ مسئلہ کشمیر سے متعلق آگاہ کیا ہے اور بڑی تعداد میں ملکوں نے تنازعے کو جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں حالیہ صورتحال سے متعلق پاکستان میں سارک ملکوں اور اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس بلانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس سے یہ مسئلہ علاقائی اورعالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کی وزیر زرتاج گل نے کشمیر کی  آواز بلند کرنے اور اس مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کےلئے ریڈیو پاکستان کےکردار کو سراہا۔

 انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان واحد ذریعہ ہے جسے مقبوضہ کشمیر میں رسائی حاصل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.