رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ملک کے حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی ہوئی ہے ۔
بلوم برگ نے اپنی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اقتصادی صورتحال میں بہتری اور جولائی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ قرض کے اہم ابتدائی سمجھوتے کے نتیجے میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے آٹھ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کے مقامی حصص خریدے ہیں جو 2014ء کے بعد بلند ترین ہے اس صورت کے نتیجے میں رواں سال سٹاک مارکیٹ میں تیس فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ملک کے حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی ہوئی ہے اور مرکزی بینک نے مہنگائی میں کمی کے بعد پالیسی ریٹ میں بھی کمی کردی ہے ۔