Friday, 26 April 2024, 10:48:41 pm
غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے سرمایہ کاری بورڈ تشکیل دیا گیا،راجہ فاروق
March 20, 2018

 آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ریاست میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے سرمایہ کاری بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔وہ  منگل کے روز اسلام آباد میں قیمتی پتھروں کی دو  روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ حکومت روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے سرکاری اور    نجی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں خصوصاً کشمیریوں سے آگے آنے اور ریاست کے معدنیات' پن بجلی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی اپیل کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.