Saturday, 27 April 2024, 06:14:42 am
سکندر حیات،بیرسٹرسلطان کی وزیراعظم سےملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال
January 20, 2020

آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعظم سردار سکندرحیات خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربات چیت کی ۔انہوں نے اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔سردارسکندر حیات خان نے کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر موثر اور بھرپور انداز میں پیش کرنے کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کوسراہا ۔ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی سیاست اور ترقی سے متعلق امور بھی زیرغور آئے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.