Thursday, 19 December 2024, 04:53:49 pm
 
وزیراعظم ڈی ایٹ اجلاس میں غزہ،لبنان پرپاکستان کا نقطہ نظرپیش کریں گے
December 19, 2024

قاہرہ پہنچنے کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ وہ ڈی ایٹ ملکوں کے خصوصی اجلاس میں غزہ اور لبنان کے بارے میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کریں گے۔

محمدشہبازشریف نے کہاکہ وہ نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے مستقبل کی معیشت کی تشکیل کے لئے ہم خیال رہنمائوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بانی ارکان میںسے ایک کے طور پر اس اہم اجتماع میں تعاون کا منتظر ہے۔