قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے لئے تعلیمی بجٹ میں کمی کی اطلاعات درست نہیں۔
تعلیم و فنی تربیت کی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غیر ترقیاتی بجٹ میں تیرہ فیصد اور ترقیاتی بجٹ میں انہتر اعشاریہ پانچ چھ فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ماڈل ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز کے مختص بجٹ میں چھبیس اعشاریہ پانچ چھ فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز کی نجکاری کیلئے بولی کا عمل دوبارہ سے شروع کیا جائے گااور اچھی بولی لگنے کا امکان ہے۔
ایوان کااجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔