Wednesday, 08 May 2024, 06:08:57 am
تمام سیاسی قوتیں ،سول اورعسکری قیادت کشمیر کے مسئلے پر متحد ہیں:معروف سیاسی شخصیات
September 19, 2019

معروف سیاسی شخصیات نے کہاہے کہ تمام سیاسی قوتیں ،سول اورعسکری قیادت کشمیر کے مسئلے پر متحد ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیرمملکت زرتاج گل نے ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے نصب العین کو بھرپورانداز میں اجاگر کررہے ہیں اور انہوں نے خودکوکشمیریوں کاسفیرقراردیاہے۔سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اُن کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے قوم، سیاسی جماعتوں اورسول اورعسکری قیادت کایکساں موقف ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااحسن اقبال نے کہاکہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیارہے۔کشمیرکمیٹی کے چیئرمین فخرامام نے کہاکہ پاکستان نے دنیا کوایک مضبوط پیغام دیاہے کہ ہر پاکستانی ہدف کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس نصب العین کے لئے کسی قربانی سے گریزنہیں کرے گا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.