Friday, 26 April 2024, 01:05:32 pm
تجزیہ کاروں کاحکومت کی ایک سالہ کارکردگی پراطمینان کا اظہار
August 19, 2019

تجزیہ کاروں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیاہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیرشفقت محمود نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے دلیرانہ فیصلوں سے گزشتہ حکومتوں کے دور کے اقتصادی بحران پرقابوپانے میں مدد ملی ہے۔ریٹائرڈ ایئرمارشل شاہد لطیف نے کہاکہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ امریکہ کوافغان امن عمل میں اپنی اہمیت کااحساس دلایاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر کے نصب العین کو اجاگر کرنے کے لئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور عالمی برادری کو اس معاملے کی حساسیت سے آگاہ کرنے کے لئے کامیاب سفارت کاری کررہاہے۔تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہاکہ حکومت نے بدعنوانی اورغربت کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.