Thursday, 02 May 2024, 11:24:53 pm
صدر کاپاک، ترکیہ رابطوں کو فروغ دینے پر زور
April 19, 2024

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سڑک اور ریلوے کے ذریعے رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا ہے جس کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بات ترک چیف آف جنرل سٹاف Metin Gurak سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج (جمعہ) کو اسلام آباد میں اپنے وفد کے ہمراہ صدر سے ملاقات کی۔

صدر نے کہاکہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے خصوصا ادب اور شاعری کے شعبوں میں دوطرفہ ثقافتی تبادلے بڑھانے پر زور دیا تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لایا جاسکے۔

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر Mehmet Pacaci بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.