Monday, 09 December 2024, 09:50:43 pm
 
جنوبی وزیرستان میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے یوتھ کنونشن کا انعقاد
October 09, 2024

 فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکئ میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

یوتھ کنونشن میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

نوجوانوں نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاک فوج کے غیرمتزلزل جذبے اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

یوتھ کنونشن میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے علاقے میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے پی ساؤتھ کی جانب سے تعلیم و صحت سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں کاوشوں کو سراہا۔