امریکہ نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند گورپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی ناکام کوشش میں بھارت کی خفیہ ایجنسی کے سابق افسر وکاش یادیو کوملزم ٹھہرایا ہے۔
امریکہ کے محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ یادیو بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے سابق افسر ہیں۔
امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا کی دوہری شہریت رکھنے والے سکھ علیحدگی پسند رہنما گورپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ناکام کوشش میں بھارتی ایجنٹ ملوث ہیں۔