Friday, 18 October 2024, 10:21:12 am
 
بھارت کینیڈین سرزمین پر سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہے،ٹروڈو
October 17, 2024

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ بھارت نے کینیڈین خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ سال کینیڈین سرزمین پر سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجار کو قتل کیا تھا۔

ٹروڈو کے ریمارکس دونوں ممالک کی طرف سے سفیروں کی حالیہ بیدخلی کے بعد دئیے، جیسا کہ کینیڈا نے کہا کہ سکھ کارکن کے خلاف کارروائیوں میں بھارت کی شمولیت کی نشاندہی ہوئی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اوٹاوا ان الزامات کے ساتھ نئی دہلی کا سامنا کیا تو بھارت کا ردعمل کینیڈا کی حکومت پر حملوں کو تیز کرنا اور درجنوں کینیڈین سفارتکاروں کوبلاوجہ ملک بدر کرنا تھا۔