Friday, 26 April 2024, 02:15:06 pm
آزاد کشمیرحکومت کاآج نصف شب سے دوبارہ مکمل لاک ڈائون کااعلان
May 18, 2020

آزادجموں وکشمیرکی حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کافیصلہ واپس لیتے ہوئے آج نصف شب سے دوبارہ مکمل لاک ڈائون کااعلان کیاہے۔

وزیراعظم کے پریس سیکرٹری راجہ محمدوسیم خان نے اے پی پی کو بتایا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اس سے پہلے لاک ڈائون میں نرمی کرنے کے احکامات واپس لیتے ہوئے مکمل لاک ڈائون کے نفاذ کاحکم دیاہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی حکومت نے آزادجموں وکشمیرکے مختلف علاقوں خصوصاً مظفرآباد اورمیرپورمیں کوروناوائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کے تناظرمیں مکمل لاک ڈائون کے نفاذ کافیصلہ کیاہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.