گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کے طلبا اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان ( جنوبی )کا دورہ ،انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان ( جنوبی )سے ملاقات۔
کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے جو ان کے تعلیمی تجربے کو بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے اہم ہیں۔
ایف سی بلوچستان کایہ اقدام تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پرطلبا اور اساتذہ نے ساتھ بلوچستان میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے ایف سی بلوچستان (ساتھ) کی خدمات کو سراہا۔اوراس ملاقات کونہایت اہم اور یادگار قرار دیا۔