Thursday, 21 November 2024, 02:08:12 pm
 
کوئٹہ میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے ایک تربیتی سیشن کاانعقاد
November 05, 2024

کوئٹہ میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے ایک تربیتی سیشن منعقد ہوا۔

بلوچستان کے تمام اضلاع سے تقریباً پینسٹھ پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کے اساتذہ نے اس تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔

ایک ہفتے پر مبنی تربیتی پروگرام کا مقصد بلوچستان میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

ماہرین نفسیات اور دیگر مضامین کے ماہرین نے قومی تعمیر میں اساتذہ کے کردار اور طلبا کی شخصیت سازی سمیت مختلف موضوعات پر اساتذہ کو تربیت دی۔