Saturday, 27 April 2024, 09:52:27 am
پاکستان جرأت اور استقامت سے کشمیری عوام کیساتھ کھڑا ہے،صدر
October 16, 2020

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جو جرات اور استقامت سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔راولاکوٹ کے گاؤں بیری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پورے کشمیر کا پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں اور اس کا فیصلہ جموں و کشمیر کے عوام مل کر کرینگے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کشمیر کے حوالے سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہو یا ریاست کے عوام کے موقف کو کمزور کرتا ہو۔ادھر پونچھ یونیورسٹی کے طلبہ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے آزادجموں و کشمیر کے صدر نے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.