Thursday, 02 May 2024, 11:02:54 pm
پاکستان جلدایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آجائے گا:وزیراطلاعات
September 17, 2020

اطلاعات و نشریات کے وزیر سینیٹر شبلی فراز نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر آجائے گا۔

 آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جوپاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتے ہیں وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

   شبلی فراز نے کہا کہ دشمنوں کی گھناونی کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی مفاد میں قانون سازی کی جاچکی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ایک بار پھر قومی مفاد کے بجائے منفی  رویے کو ترجیح دی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.