Friday, 26 April 2024, 03:13:30 pm
سیاستدانوں کاڈیموں کی تعمیرکے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت پرزور
September 17, 2018

File Photo

سیاستدانوں نے آئندہ نسلوں کامستقبل محفوظ بنانے کے لئے ڈیموں کی تعمیرکے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹرمحسن عزیز نے کہاکہ ملک میں پانی کے بحران پرقابو پانے کے لئے مربوط کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

توانائی کے شعبے کے ماہر ڈاکٹرصبورغیورنے کہاکہ ملک میں بجلی کی پیداوار ،آبپاشی اور پانی کے ذخائر کے لئے نئے ڈیموں کی تعمیرناگزیرہے۔

سینیٹرنگہت مرزا نے کہاکہ پانی کی قلت پرفوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.