Saturday, 27 April 2024, 08:25:57 am
نیوٹیک ہنرمندپاکستان پروگرام کےتحت 170000 نوجوانوں کو تربیت فراہم کرےگا
January 17, 2020

 پیشہ ورانہ اورفنی تربیت کاقومی کمیشن وزیراعظم کےہنرمند پاکستان پروگرام کے تحت ایک لاکھ ستر ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گا۔

 آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر خان نے کہا کہ پروگرام کے تحت صنعتوں کی طلب کے مطابق نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ کورسز تین اور چھ ماہ کی تربیت پر مشتمل ہوں گے اور ہر تعلیمی سطح کے امیدوار اس پروگرام سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

 یہ کورسز ملک بھر کے 558 مراکز میں شروع ہوں گے۔

فنی مہارتوں کی تربیت ،مصنوعی ذہانت، روبوٹیکس، کمپیوٹنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور روایتی پروگراموں میں فراہم کی جائے گی۔

  

Error
Whoops, looks like something went wrong.