Friday, 26 April 2024, 01:44:48 pm
نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ تکمیل کے قریب ہے:مسعود خان
December 16, 2017

آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ تکمیل کے قریب ہے اور اگلے سال مارچ میں اس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائیگی۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ آزاد کشمیر میں بجلی کے کئی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے آزاد کشمیر اور ملک بھر میں توانائی کی ضروریات پوری کر نے میں مدد ملے گی ۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ دس سال میں بجلی کی پیداوار چھ ہزار سے بڑھ کر آٹھ ہزار میگا واٹ ہو جائیگی ۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں پن بجلی کی پیداوار کے وسیع امکانات موجود ہیں لیکن ماضی میں اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جو ملک میں بجلی کے بحران کا باعث بنا ۔

آزاد کشمیر کے صدر نے کہاکہ میر پور میں صنعتی زون بھی قائم کیا جائیگا جس سے علاقے میں اقتصادی سرگرمیاںمزید تیز ہونگی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.