خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے رواں مالی سال کے آغاز میں ترسیلات زر میں چوالیس فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق ترسیلات زر ایک ارب اکاسی کروڑ ڈالر کے اضافے سے پانچ ارب چورانوے کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال جولائی اگست میں چار ارب بارہ کروڑ ڈالر تھیں۔حکومت کے ہُنڈی اور ڈالرز کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں شرح تبادلہ مستحکم ہوا اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کے باعث غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوا۔