Friday, 26 April 2024, 09:43:23 pm
سیاسی رہنمائوں کاجمہوریت کے استحکام کیلئے اتحاد کی ضرورت پر زور
August 16, 2018

سیاسی رہنمائوں اورتجزیہ کاروں نے جمہوریت کے استحکام اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اتحاد کی ضرورت پر زوردیاہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہاکہ اُنکی جماعت قومی اہمیت کے تمام امور پر اتفاق رائے پیدا کرے گی اور اس سلسلے میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلے گی۔شفقت محمود نے کہاکہ تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات پردوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور اب وہ انتخابی نظام کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کام کرنے پر تیارہے۔

حکمران جماعت کے سینیٹرفیصل جاوید نے کہاکہ عوام نے اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے اور مسائل حل کرانے کیلئے تحریک انصاف کوووٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کو مزید موثر ادارے بنانے کیلئے اصلاحات کی جائیں گی۔تحریک انصاف کی حکومت سابقہ حکومتوں کی پالیسی میں تبدیلی لائے گی اور سرکاری ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے حزب اختلاف کی آوازنشر کرنے کی اجازت دے گی۔

 

پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ اُنکی جماعت ملک میں پارلیمنٹ اور اداروں کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔

 

بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن قومی اسمبلی زبیدہ جلال نے کہاکہ جمہوری عمل کاتسلسل ملک کے سیاسی استحکام کیلئے نیک شگون ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.