Tuesday, 19 March 2024, 04:07:19 pm
ہائوسنگ شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے:تجزیہ کار
July 16, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ ہائوسنگ شعبے کی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ حکومت عام آدمی کو سہولت اورمستحقین کومناسب پناہ گاہیں فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی شعبہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ڈاکٹرصبورغیورنے کہاکہ ہائوسنگ کامنصوبہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ ،صنعتیں چلانے اور ملک کے بے روزگارنوجوانوں کے لئے روزگارکے مواقع پیدا کرنے کااہم ذریعہ ہے۔پاکستان اقتصادی فورم کے چیئرمین ہمایوں اقبال شامی نے کہاکہ وقت کاتقاضا ہے کہ پاکستان ہائوسنگ منصوبے کی کامیابی کے لئے پاکستان میں بنکاری کے موجودہ نظام کو جدیدخطوط پر استوار کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہائوسنگ منصوبے سے صنعتوں کوفروغ دینے میں مددملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.