Tuesday, 23 April 2024, 04:17:07 pm
عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لے:تنویر الیاس
February 16, 2023

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم سردارتنویرالیاس نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیاسی اورانسانی حقوق کی صورتحال پرگہری تشویش کااظہار کیاہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینئرسیدفیض حسین نقشبندی کے ساتھ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بربریت اورمظالم کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔

سردارتنویرالیاس نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ غاصب بھارتی حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی کانوٹس لے جن میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت دی گئی ہے۔

اس موقع پرآزادجمو ں وکشمیرکے وزیراعظم نے فیض حسین نقشبندی کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنااعزازی معاون خصوصی مقررکیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.