پنجاب اسمبلی نے لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں اکثریتی ووٹوں سے زرعی انکم ٹیکس پنجاب ترمیمی بل دوہزارچوبیس کی منظوری دیدی ہے۔
بل کے مطابق زیادہ آمدنی والے کسانوں اوراراضی مالکان پرسپرٹیکس عائد کیاجائے گا ۔ لائیوسٹاک کے شعبے پربھی یہ ٹیکس لاگو ہوگا جسے زرعی ٹیکس سمجھاجائے گا۔
بل کے ذریعے زرعی زمین پرانکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہونے کاسلسلہ ختم ہوجائے گا۔
بعدازاں اجلاس ملتوی کردیاگیا۔