پنجاب میں صوبے کے بارہ اضلاع میں پروگرام کے پہلے مرحلے پر عملدرآمدہورہا ہے جس کے تحت دیہی علاقوںکی خواتین کو مفت گائے اور بھینسیں فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔
دو ارب روپے مالیت کے اس پروگرام سے جنوبی پنجاب کی گیارہ ہزار نادارخواتین کو فائدہ پہنچے گا۔
اس پروگرام سے ڈیرہ غازی خان‘ مظفرگڑھ‘ راجن پور‘لیہ‘ کوٹ ادو‘ملتان‘ ساہیوال‘ لودھراں وہاڑی‘ بہاولپور‘ بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بیوائوں اور طلاق یافتہ خواتین کو گائیں اوربھینسیں مفت دی جائیںگی۔
اس پروگرام سے نہ صرف دیہی خواتین معاشی طورپر خودمختار ہو جائیں گی بلکہ ڈیری مصنوعات میں بھی اضافہ ہوگا۔