Thursday, 21 November 2024, 03:38:55 pm
 
حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے، گورنر پنجاب
November 13, 2024

برطانیہ اور چین سے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے ایک وفد نے پاکستان کے فوڈ سپلائی CHAIN ، قابل تجدید توانائی اور شمسی توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی تاجر عاصم ستار کی سربراہی میں ایک وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور میں ملاقات کی۔

گورنر نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔

عاصم ستار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک کی ترقی میں حصہ لینے میں دلچسپی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔