پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کیکڑوں کی فارمنگ کا انٹرن شپ پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد فشریز، Aqua Cultureاور Zoology میں ڈگری کے حامل نوجوانوں کو
عملی تربیت اور روزگار کے مواقعے فراہم کرنا ہے۔
پروگرام کے شرکاء کو مظفر گڑھ میں فشریز کے محکمے میں کیکڑوں کے فارم پر تربیت دی جائے گی اِس کے علاوہ انہیں چھ ماہ کیلئے ماہانہ پچاس ہزار روپے کا وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ درخواست گزار جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔