بابا گرو نانک دیو جی کے 555ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے سلسلے میں مرکزی تقریب آج ننکانہ صاحب کے گوردوارہ جنم استھان میں منعقد ہو رہی ہے۔
تقریب رات کو نگر کیرتن جلوس اور اختتامی دعا کے بعد ختم ہوگی۔
ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بیان میں دنیا بھر میں سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی ہمیشہ انسانیت، محبت اور بھائی چارے کی علامت ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب میں پسماندہ اقلیتی بھائیوں اور بہنوں کے لئے اگلے ماہ اقلیتی کارڈ فعال کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقلیتی ورچوئل پولیس سٹیشن بھی قائم کیا جائے گا۔