Saturday, 27 April 2024, 01:22:15 am
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے، تجزیہ کار
October 15, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔

ریٹائرڈ ایئروائس مارشل اکرام اللہ بھٹی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

حریت رہنما نذیر احمد شال نے کہا کہ کشمیر تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔ تاہم یہ بات تسلیم کی جانی چاہئے کہ بھارت کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیری ہر قیمت پر اپنے حق رائے دہی کے حصول کے لئے پرعزم ہیں۔

حریت رہنماعلی رضاسیدنے کہاکہ عالمی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرآگاہی پیدا کی ہے اورمسئلہ کشمیر کے بارے میں عوامی رائے میں واضح تبدیلی ہوئی ہے۔

ماہراقتصادیات ڈاکٹرعالیہ ایچ خان نے کہاکہ پاکستان بھارت اورافغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کاخواہاں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.