Saturday, 27 April 2024, 01:14:45 am
پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑارہے گا:تجزیہ کار
August 15, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑارہے گا۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب سے ہرپاکستانی کے جذبات کی حقیقی نمائندگی ہوئی ہے۔انہو ں نے اس امر پرافسوس کااظہارکیاکہ بھارت نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور ہٹلر کی پالیسیوں پرعملدرآمدکرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کاقتل عام کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کوفوجی جیل میں تبدیل کردیاہے۔دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈرضامحمدخان، ڈاکٹر اے زیڈہلالی،بریگیڈیئرسیدنذیر، پروفیسرظفرنوازجسپال اورسابق سفیرفوزیہ نسیم نے بات چیت میں حصہ لیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.