Thursday, 02 May 2024, 02:31:54 am
پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع ایس سی او رکن ممالک کے درمیان روابط کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تجزیہ کار
June 15, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان روابط کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سابق سفیر مشتاق احمدمہرنے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کو خطے کی معاشی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے۔

بین الاقوامی امور کی ماہر ہما بقائی نے کہا کہ تنظیم پاک بھارت کشیدگی ختم کراسکتی ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر شاہین اختر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کثیر جہتی اور دوراندیشی پر مبنی آٹھ نکاتی ایجنڈا علاقائی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.