منصوبہ بندی وترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ قانون سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے اور کوئی جمہوری قوت آئینی ترا میم کی مخالفت نہیں کرسکتی۔انہوںنے یہ بات کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیرخالد مقبول صدیقی سے آئینی ترامیم کے حوالے سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوںنے کہاکہ مجوزہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کیاجارہاہے اور ہم نے اس سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔