Friday, 26 April 2024, 06:10:07 pm
اگرعالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو کشمیری عوام کامستقبل تاریک ہوگا:مسعود
September 14, 2020

File Photo

آزادجموں وکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے کہاہے کہ اگرعالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو کشمیری عوام کامستقبل تاریک ہوگا۔

انہوں نے مسئلہ کشمیرپرایک ویڈیوسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زمینی صورتحال غیرملکی تسلط پرمبنی ہے جس کے پیچھے ہندوبالادستی کافسطائی نظریہ کارفرماہے۔انہوں نے تجویزدی کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے حقوق کی عالمی تحریک شروع کی جائے جس میں بھارتی سول سوسائٹی ، سیاستدان اورعالمی شراکت دارشامل ہوں۔اس موقع پرسینیٹرشیریں رحمان نے کہاکہ کشمیراقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانامسئلہ ہے اوراسے ایک علاقائی مسئلہ قرارنہیں دیاجاسکتا جسے عالمی برادری نظراندازکردے۔لیبرپارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ Andrew-Gwynneنے کہاکہ دنیااس بات کی متحمل نہیں ہوسکتی کہ دوہری ریاستیں ایک تنازع میں الجھیں۔بی جے پی کے سابق سیاستدان Sudheendra Kulkarni نے کہاکہ بھارتی آئین سے آرٹیکل370کاخاتمہ غیرقانونی اورغیرمنصفانہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.