Friday, 26 April 2024, 05:42:26 pm
اقتدار کی منتقلی سے جمہوریت کو مزیدتقویت ملے گی:تجزیہ کار
August 14, 2018

تجزیہ کاروں اور سیاسی رہنمائوں نے کہاہے کہ مسلسل تیسری مرتبہ ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی سے ملک میں جمہوریت کو مزیدتقویت ملے گی۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے ایک پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی بلوچستان شاخ کے صدر سردار یارمحمدرند نے کہاکہ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بلوچستان میں حکومت سازی کے عمل میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی تحریک انصاف کے منشورکاحصہ ہے۔تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنمائوں کومبارکباد ایک مثبت علامت اورنیک شگون ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ انتظامی امور اورقانون سازی میں تمام ارکان پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔معروف سیاسی تجزیہ کارظفرنوازجسپال نے پروگرا م میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا یہ خوش آئند ہے کہ ملک میں جمہوری اقتدار کی منتقلی کے عمل کاآغاز کامیابی کے ساتھ ہوا۔سیاسی امور کے ماہرجان اچکزئی نے کہاکہ ایوان میں نوجوان ارکان پارلیمنٹ کی ایک معقول تعداد اس حقیقت کامنہ بولتاثبوت ہے کہ نوجوان طبقہ سیاست میں گہری دلچسپی لے رہاہے۔سینئرتجزیہ کاررسول بخش رئیس نے کہاکہ تحریک انصاف تبدیلی کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے اور قوم کوعمران خان سے بہت توقعات اورامیدیں وابستہ ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.