Friday, 26 April 2024, 06:24:19 am
عالمی برادری کی طرف سےکرتارپورراہداری کھولنےکی خواہش کوپذیرائی مل رہی ہے:وزیرخارجہ
March 14, 2019

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولنے کی خواہش کو پذیرائی مل رہی ہے اور اسے سراہا جارہا ہے۔

 ریڈیو پاکستان کے خبرو ں اور حالات حاضرہ کے چینل کو آج ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ کرتارپور راہداری سے متعلق طریقہ کار طے کرنا چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سکھ یاتری بابا گرونانک کے550 ویں جنم دن کی تقریبات منانے کےلئے پاکستان آئیں۔

انہوں نےکہا کہ بھارت میں ایک سیاسی جماعت آئندہ انتخابات میں کامیابی کی غرض سے مقبولیت حاصل کرنے کےلئے جنگی جنون کو ہوا دے رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پلوامہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور اس کی حقیقت عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے۔

 وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان چوکس رہے گا کیونکہ دشمن بہت چالاک ہے اور کسی بھی وقت دھوکہ دے سکتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.