Friday, 26 April 2024, 11:57:20 pm
آزادکشمیرکے صدر نے کشمیرکے معاملے پرملائیشیا کے وزیراعظم کے اصولی موقف کو سراہا
December 13, 2019

آزادکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے مسئلہ کشمیر پر ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے اصولی موقف اورمقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کی کشیدہ صورتحال پراُن کی حکومت کی تشویش کو سراہاہے۔

اسلام آباد میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمدابراہیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر اورپاکستان کے عوام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر ملائیشیا کے وزیراعظم کی تقریرپر اُن کے شکرگزارہیں۔

سردارمسعودخان نے کشمیرکے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لئے ڈاکٹرمہاتیرمحمدکی جانب سے مذاکرات، بات چیت، ثالثی کی کوششوں یاسفارتکاری کی تجویزکابھی خیرمقدم کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.